27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںہری پور پولیس کی کارروائیوں میں 2 منشیات فروش گرفتار

ہری پور پولیس کی کارروائیوں میں 2 منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 11 مارچ (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن اور 60 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ غازی صابر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیض رسول کو گرفتار کر کے 1 کلو 674 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس آئی تھانہ سٹی شعیب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دانیال کو گرفتار کر کے60 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571054

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں