ہری پور پولیس کی کارروائی ، 2 شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 60 لیٹر شراب برآمد

90
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے عدنان ولد محمد افضل سکنہ برتھال سرائے صالح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 لیٹر اور زین ولد جاوید سکنہ پنڈ جمال خان سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔