ہری پور ۔ 02 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3 کلو 905 گرام چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کر لی ہے ۔
ترجمان ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر دلپزیر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی عبدالغفور خان کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث قمر علی شاہ ولد مشتاق حسین شاہ سکنہ مونن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 کلو 905 گرام چرس اور ذیشان ولد غلام سرور سکنہ محلہ کسراں کوٹ نجیب اللہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔