ہری پور پولیس کی کارروائی ،2 منشیات فروش گرفتار

94
drug dealers arrested
drug dealers arrested

ایبٹ آباد۔ 21 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نےکارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 2 کلو سے زائد چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ طارق عزیز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث جنید خان کو گرفتار کر کے 2 کلو 415 گرام چرس اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔