ہری پور پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، 6 کلو چرس و آئس برآمد

64
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 05 جون (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو 6 کلو سے زائد چرس اور آئس سمیت گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بشیر ولد نزیر سکنہ سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ نیو قاضیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 5 کلو 990 گرام چرس اور 53 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔