ہری پور پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

9
Drug dealer arrested
Drug dealer arrested

ایبٹ آباد۔ 16 جون (اے پی پی):ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ اعجاز حیدر نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ذاکر عرف گوما ولد گل ولی سکنہ محلہ دربند کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 425 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔