ایبٹ آباد۔ 07 اپریل (اے پی پی):ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چمبہ پنڈ قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گزشتہ رات مقتول وقار احمد کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ مدعی ذوالفقار کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر دلپزیر خان نے انچارج چوکی رضوان شہید طارق سلیم اور تفتیشی سٹاف کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عارف کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں قتل میں ملوث ملزم سعید اختر ولد محمد اسلم سکنہ چمبہ پنڈ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ںمقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579028