ہری پور کی سٹی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

124
arrested
arrested

ہری پور۔ 24 فروری (اے پی پی):ہری پور کے تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش توقیر احمد ولد عبدالرشید سکنہ مکھن کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلو 545 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش توقیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔