30.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور: گرلز پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں یومِ...

ہری پور: گرلز پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں یومِ تشکر کےحوالہ سے تقریبات کا انعقاد

- Advertisement -

ہری پور۔ 16 مئی (اے پی پی):ضلع بھر کے تمام گرلز پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں یومِ تشکر کےحوالہ سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ان تقریبات کا مقصد حالیہ قومی حالات میں مسلح افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا، عوامی یکجہتی کو سراہنا اور طلبہ میں قومی جذبہ کو اجاگر کرنا تھا۔

تمام سکولوں میں صبح کا آغاز قومی پرچم کشائی، قرآن خوانی اور دعائے خیر سے کیا گیا، جس میں ملک کی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور قومی اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں۔بعد ازاں سکولوں میں ملی نغمے، تقاریر، مضمون نویسی کے مقابلے اور یادگاری تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

- Advertisement -

اساتذہ نے اپنے خطاب میں قومی اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرشگفتہ جبین نے کہا کہ یومِ تشکر نہ صرف افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے بلکہ اس دن کا پیغام یہ بھی ہے کہ پوری قوم یکجہتی، حوصلے اور شعور کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے سکولوں کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ ایسی تقریبات طلبہ میں قومی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں