22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور یونیورسٹی میں اکیڈمک پروکر سٹینیشن پر انٹروینشنل ریسرچ کا تربیتی...

ہری پور یونیورسٹی میں اکیڈمک پروکر سٹینیشن پر انٹروینشنل ریسرچ کا تربیتی سیشن

- Advertisement -

ہری پور۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور یونیورسٹی میں اکیڈمک پروکر سٹینیشن پر انٹروینشنل ریسرچ کا تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ یہ سیشن یونیورسٹی کے شعبہ صحت عامہ نے کیا جس میں حقیقی تھراپی کا استعمال کیا گیا۔ نمز اسلام آباد کے کلینیکل سائیکالوجسٹ و مہمان معالج پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان نے طلبا کو تاخیر پر قابو پانے اور خود نظم و ضبط پیدا کرنے کی حکمت عملیوں بارے آگاہ کیا۔ شعبہ صحت عامہ کے سربراہ شہباز احمد زکی نے انٹروینشنل ریسرچ کو آگے بڑھانے کی طرف یونیورسٹی کی جانب سے سیشن کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے طلبا میں تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے تاخیر سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سیشن کی نظامت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کی جنہوں نے ریسرچ سکالر نوشین اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے جدید تحقیق کی حمایت کے لئے یونیورسٹی کے عزم پر زور دیا اور یونیورسٹی میں تحقیقی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں