- Advertisement -
ہری پور۔ 6 مئی (اے پی پی):ہری پور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن ”منشیات سے پاک ہری پور“ مہم کے تحت ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالرحیم ولد مستقیم سکنہ مسکین آباد منکرائے کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 117 گرام چرس برآمد کر لی۔
- Advertisement -
ایس ایچ او تھانہ پنیاں ظہور بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ عبدالرحمن کو گرفتار کر کے قبضہ سے 5 کلو 392 گرام چرس اور 90 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593239
- Advertisement -