ہر بار ذلت ورسوائی اپوزیشن کا مقدر بنی، عوام چوروں اور ڈاکوو¿ں کے لئے سڑکوں پر نہیں آتے،وفاقی وزیر غلام سرور خان

79
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان

ٹیکسلا۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہر بار ذلت ورسوائی اپوزیشن کا مقدر بنی، عوام چوروں اور ڈاکوو¿ں کے لئے سڑکوں پر نہیں آتے۔ اتوار کو ٹیکسلا میں سڑک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بہت شور مچایا ،رمضان کے بعد لانگ مارچ اور لاک ڈاو¿ن ہوگا، پہلے عید کے بعد تحریک کا کہا گیا ، پھر کہا گیا بجٹ کے بعد سرپرائز دیں گے ۔ غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ واضح اکثریت سے پاس ہوا،یہ اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے بلیک میل کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی این آر او نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وہ پھول ہے جو بن کھلے مرجھاگیا۔اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی اور نیشنل اسمبلی میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے، اچھے لوگ ہر پارٹی میں موجود ہیں وہ آگے آئیں چوروں کا احتساب کریں، سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، تین تین بار باریاں لگانے والے سارا ملبہ تحریک انصاف کی حکومت پر ڈال رہے ہیں۔ غلام سرور خان نے مزید کہا کہ ہم نے قرضہ پچھلی حکومتوں کا سود ادا کرنے کے لیے لیا، یہ بجٹ پاکستان کا مشکل ترین بجٹ ہے، ٹیکسلا اور واہ میں ہسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی باتیں بھی چند دنوں میں ختم ہوجائیں گے۔