24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںہر حلقے سے جیتنے وحکومت بنانے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں،بلاول بھٹو...

ہر حلقے سے جیتنے وحکومت بنانے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ سے خطاب

- Advertisement -

لاہور۔4جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر حلقے سے جیتنے اور حکومت بنانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں،پیپلز پارٹی میں شامل ہو نے پر چودھری عبدالغفور میو کو خوش آمدید کہتے ہیں،نفرت گالم گلوچ اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے،پارٹی کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں، دن رات ایک کرنا ہے۔وہ مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور میو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ان کے فارم پر جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر اسلم گل،رانا جمیل منج،حافظ غلام محی الدین،امجد جٹ،سونیا خان،رانا جواد،عمران اٹھوال،کامران خلیل،رانا صفدر دلشاد ،ذوالفقار علی بدراورعائشہ نواز چودھری بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پارٹی منشور پر الیکشن لڑنا ہے،پیپلز پارٹی کے10وعدے ہیں،اقتدار میں آنے کاموقع ملا تو اپنے وعدے پورے کرینگے ،دس نکاتی معاشی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں،عام آدمی،کسانوں،مزدوروں کی حکومت بنانی ہے تو یہ کام صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پہلا وعدہ آمدنی میں دوگنا اضافہ،دوسرا وعدہ 300یونٹ تک غریبوں کو مفت سولر بجلی دینگے،تیسرا وعدہ نوجوانوں کو مفت و معیاری تعلیم اورچوتھا وعدہ ہر شخص کو مفت و معیاری صحت کی سہولت دینگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ ہم صوبہ سندھ میں کر رھے ہیں،انشاء اللہ پنجاب کے ہر ضلع میں بھی صحت کی سہولتیں مفت دینگے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پانچواں وعدہ ہے کہ غریبوں کو 30لاکھ گھر مفت بنا کر اورخواتین کو مالکانہ حقوق دینگے،کچی آبادیوں کو ریگولرائز کر ینگے،چھٹاوعدہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ اور دیگر منصوبے مکمل کرینگے،ساتواں وعدہ مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے سہولتیں دینگے اورعوام کے ٹیکس کا پیسا کسان کارڈ کے ذریعے دینگے،

تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پہلے برس مالی امداد،سٹوڈنٹ قرض اور وظائف دینگے۔انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پربھوک مٹائو پروگرام شروع کریگی،پیپلز پارٹی کا دس نکاتی منشور گھر گھر پہنچائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ سے نہیں،غربت،بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے،اگر غربت،بیروزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہے تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری عبدالغفور میو نے کہا کہ آج بلاول بھٹو کی شکل میں ہمارے گھر ذوالفقار علی بھٹو آئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں