لاڑکانہ۔3جولائی (اے پی پی):لاڑکانہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی کربلا کے شہداء کی یاد میں لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے حلیم کی نیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، تجارتی رہنماؤں، سرکاری افسران، صحافی، وکلاء، پروفیسروں، ڈاکٹروں، ادیبوں، انجینئرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نیاز میں آنے والے مہمانوں کا پریس کلب کے صدر نوید لاڑک، نائب صدر مرتضیٰ کلہوڑو، جنرل سیکریٹری عبدالقادر جاگیرانی، جوائنٹ سیکریٹری سلامت ابڑو، خزانچی منصور عباس ابڑو، سینئر صحافی ڈاکٹر بدر شیخ، محمد عاشق پٹھان، منیر احمد سومرو، سید جاوید شاہ، لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق محمود درانی، کیمرا مین اینڈ فوٹو گرافر ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے صدر وسیم بھٹو سمیت دیگر عہدیداران نے پرجوش استقبال کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے جمیل احمد سومرو، کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی، ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ، میئر لاڑکانہ انور علی نواز لہر، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان، ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر راجا خان قریشی، سپرنٹنڈنٹ انجنيئر سیپکو لاڑکانہ شاہ محمد باجکانی، ڈی ایس پی حیدری احمد بخش راہوجو، ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر نیاز حسین دہر، ڈائریکٹر فنانس کاظم علی بھٹو، ڈی ایچ او قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر گلزار علی تنیو، رجسٹرار ایس ایم بی بی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فہد جبران سیال، چیئرمین ٹراما سینٹر ڈاکٹر شاہ زیب شیخ، ڈاکٹر جمشید ابڑو، ڈاکٹر علی سرور شاہ، آرٹس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر رضوان گل، وائس پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر عالم ابراہیم صدیقی، ڈاکٹر حاکم علی ابڑو، اديب استاد خالد چانڈیو، تاجر رہنما حافظ سلیمان شیخ
اعظم شیخ، پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر اور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین اسد ﷲ بھٹو، پی پی پی تحصیل باقرانی کے صدر طارق انور سیال، دڑی ٹاؤن کے چیئرمین شاہ رخ انور سیال، سچل ٹاؤن کے چیئرمین سرفراز کھوکھر حیدری ٹاؤن کے چیئرمین عبدالحق کھاوڑ، امپائر ٹاؤن کے چیئرمین وقار احمد بھٹو، جی ڈی اے رہنما بیرسٹر کاظم علی عباسی، ایڈووکیٹ سلمیٰ بھٹو، ایڈووکیٹ اختیار بیگم، شہری اتحاد کے صدر نیاز حسین ابڑو، سابق میئر اسلم شیخ، ڈپٹی میئر محمد امین شیخ، سپاف رہنما رحمان موريو، جبران جوکھیو، پی پی رہنما کامران اوڈھانو، عمران جتوئی، پی پی شہید بھٹو کے رہنما غلام رسول عمرانی، لياقت علی عمرانی، اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔نیاز کی تقریب کو ایک دینی، سماجی اور اتحاد و یگانگت کا مظہر قرار دیا گیا
جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت نے شہر میں ہم آہنگی، بھائی چارے اور شہداء کربلا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیا۔