اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر سال 10 اپریل کو قومی یوم دستور منایا جائے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 1973 کے آئین کے پچاس سال پورے ہونے پر منعقدہ قومی آئین کنونشن میں وزیراعظم شہباز شریف کی پیش کردہ قرارداد منظور کر لی گئی، اس دن کو منانے کا مقصد ملک کے لئے آئین کی اہمیت، شہریوں کے حقوق، ریاستی اداروں کے فرائض سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔