ہر شخص کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،شاکرہ نورین

128

سرگودہا۔19اگست (اے پی پی):ہر شخص کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار دارالامان و ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن سنٹر سرگودھا میں شجر کاری مہم کے دوران بطور مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب اور سمیرا عبدالخالق نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد ملک کیلئے اتنا ہی اہم ہے جتنا ایک بلڈنگ کیلئے اینٹ اہم ہوتی ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کو یہ باور کرانا ہوگا کہ ملک کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارالامان سرگودھا ثناء رؤف نےدیگر خواتین کے ہمراہ پودے لگا کر سرسبز پاکستان کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔