ہر شخص کو کراچی میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، مفتاح اسماعیل

118
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہر شخص کو کراچی میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے معروف قوال امجد صابری کے قتل اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بےٹے کے اغواءکی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائم کے واقعات میں ماضی کی نسبت کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کامیابی سے تباہ کیا، اسی لئے انتہاءپسند آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔