ہر ضلع میں احساس سروے مکمل ہونے پر تحصیل کی سطح پر رجسٹریشن ڈیسک کھولے جا رہے ہیں،وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

67

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں احساس سروے مکمل ہونے پر تحصیل کی سطح پر رجسٹریشن ڈیسک کھولے جا رہے ہیں۔ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان رجسٹریشن ڈیسک کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ ایسے مستحق گھرانے جو کسی وجہ سے سروے میں شامل نہیں ہو سکے وہاں جا کر خود کو رجسٹر کروا سکیں۔