ہزاروں نئے اساتذہ بھرتی کیے جانے کے باوجود سندھ کے لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، رہنما ٹیچرز ایسوسی ایشن

149

ٹنڈومحمدخان ۔ 13 جنوری (اے پی پی):پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء شفیع محمد سٹھیو نے کہا کہ ہزاروں نئے اساتذہ تعینات کرنے کے باوجود سندھ کے سینکڑوں اسکول بند پڑے ہیں، جس کے باعث ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل تعلیم کے زیور سے محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈومحمدخان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کےا ساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے، اساتذہ کا سروس اسٹرکچر سمیت پہلے روز کی سروس سے مستقل کرنے کا بنیادی مطالبہ ہے۔اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے ہم نے سندھ حکومت کے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم سے متعدد ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرنے کے باوجود تاحال نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا ، انہوں نے کہاکہ اپنے مطالبات کے حل کے لئے احتجاج کریں گے