ہزارگی نشریات کے آغاز سےبلوچستان میں صدیوں سے آباد ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان

146
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ

کوئٹہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر سے ہزارگی نشریات کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخ ساز اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہزارگی نشریات کے آغاز سےبلوچستان میں صدیوں سے آباد ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے 1960ء کی دہائی میں اپنے قیام کے بعد پاکستانیوں کی زندگی میں بے شمار تفریحی اور تہذیبی رنگ بھر دیےجو آج بھی دل و دماغ پر نقش ہیں

پاکستان ٹیلی ویژن کا شعبہ خبر اگرچہ ہمیشہ حکومتوں کا ترجمان ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا لیکن اس میں دورائے نہیں کہ کئی دہائیوں تک پی ٹی وی ہمارا واحد”مصدقہ ذریعہ خبر” رہا ہے اور آج بھی نجی میڈیا اسی قومی ادارے کو مصدقہ ذریعہ تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی وی کا ہی حوالہ دیتا ہے جو اس قومی ادارے کی پختہ ساکھ کا عملی مظاہرہ ہے ۔نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی وی ہمیشہ کی طرح مقابلے کے اس دور میں اپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے عوام کو مصدقہ اطلاعات کی فراہمی اور صحت مندانہ پروگرام نشر کرنے میں اپنی انفرادیت کو قائم رکھے گا۔