ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے، مئی میں مانسہرہ تک کام مکمل کر دیا جائے ، مرتضیٰ جاوید عباسی

87

ایبٹ آباد۔ 29 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے، مارچ میں میرا حویلیاں اور مئی میں مانسہرہ تک موٹر وے کا افتتاح کر دیا جائے گا، پاکستان تحریک صوبہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ بھی نہیں دے سکی، مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں تعمیر و ترقی کی منزلیں طے کی ہیں، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی۔