ایبٹ آباد۔ 18 اگست (اے پی پی):ہزارہ ڈویژن میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،سڑکوں کی بندش اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں سوموار کی رات اور صبح کو جاری رہنے والی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دیےشدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں نالے ابل …
ہزارہ ڈویژن میں طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 18 اگست (اے پی پی):ہزارہ ڈویژن میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،سڑکوں کی بندش اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں سوموار کی رات اور صبح کو جاری رہنے والی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دیےشدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں نالے ابل پڑے،نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا اور لوگوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گلیات کی دو رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئیں جنہیں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ کھولنے میں مصروف ہے،شہر میں ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے،
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے تحصیل لوئر تناول کا دورہ کرکے سڑکوں کا معائنہ کیا اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ متاثرہ راستوں کی چوبیس گھنٹے کلیئرنس اور بروقت بحالی یقینی بنائی جائے،ضلع ہری پور میں اسسٹنٹ کمشنر غازی اور ایس ڈی پی او غازی نے کھلو ڈھرا کا معائنہ کیا جہاں تیز پانی کے ریلوں نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی تھی،ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت ریڑھی بانوں کو بھی علاقے سے ہٹا دیا گیا۔اس موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کا عملہ موقع پر موجود رہا اور پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں دور کیں، جبکہ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی۔








