31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںہزارہ کمیونٹی بلوچستان کی ایک خوبصورت اور باوقار ثقافتی پہچان ہے، وزیراعلیٰ...

ہزارہ کمیونٹی بلوچستان کی ایک خوبصورت اور باوقار ثقافتی پہچان ہے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی بلوچستان کی ایک خوبصورت اور باوقار ثقافتی پہچان ہے، جو اپنی تہذیب، طرز زندگی اور لازوال روایات کے ذریعے ہماری معاشرتی ہم آہنگی کو تقویت دیتی ہے ۔ ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر ہزارہ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزارہ قوم کا تمدن وسط ایشیائی اثرات اور مقامی ثقافت کے امتزاج کا حسین عکس ہے، جو کوئٹہ کی پہچان اور تنوع کا اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، چاہے وہ تعلیم ہو، دفاع، صحت یا سرکاری خدمات، انہوں نے ہر مقام پر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزارگی کلچر میں موجود روایتی کھانے، لباس، زبان اور ادب معاشرتی یگانگت اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کلچر ڈے نہ صرف ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ بلوچستان مختلف قومیتوں اور تہذیبوں کا گلدستہ ہے، جہاں ہر رنگ قابلِ قدر اور قابلِ فخر ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598886

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں