مانسہرہ ۔ 30 مئی (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سکالر جمیل خان نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی، انہوں نے پبلک ڈیفنس میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔
یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر بختیار محمد جمیل خان کے سپروائز ر تھے جبکہ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے پروفیسر ڈاکٹر عباس خان اور آزاد کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق نے سکالر کے لوکل ایگزامنر کے فرائض سر انجام دیے۔
سکالر نے پبلک ڈیفنس کے دوران شرکا کے مختلف سوالوں کے جواب دیے اور تھیسز کی تیاری کے دوران حاصل ہونے تحقیقی تجربات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز سمیت کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز، انتظامی افسران اور دیگر سکالرز بھی موجود تھے۔