ہسپانوی سائیکلسٹ جیسس ہیراڈا نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا

102
سائیکل ریس

میڈرڈ۔7ستمبر (اے پی پی): سپین کے سائیکل سوار جیسس ہیراڈا نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔

ہسپانوی 33 سالہ سائیکلسٹ جیسس ہیراڈا نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ اپنے نام کیا ،ان کی ریس میں یہ پہلی سٹیج فتح ہے۔ فرانسیسی سائیکلسٹ رومین گریگوئرنے ریس کے گیارہویں مرحلے میں دوسری ،ڈنمارک کے سائیکل سوار اینڈریاس کرون نے تیسری ،ایکواڈور کے سائیکلسٹ جوناتھن کیسیڈو نے چوتھی جبکہ برطانوی سائیکل سوار جیرائنٹ تھامس نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ لرما سے لا لگنا نیگرا تک 165کلو میٹر پہاری راستے پر محیط تھا ،جس کوہسپانوی 33 سالہ سائیکلسٹ جیسس ہیراڈا نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

جیسس ہیراڈا نے 11ویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 29 منٹ اور 17سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فرانسیسی سائیکلسٹ رومین گریگوئرنے ریس کے گیارہویں مرحلے میں دوسری ،ڈنمارک کے سائیکل سوار اینڈریاس کرون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔امریکی سائیکلسٹ سیپ کس کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔