- Advertisement -
اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ہسکول پٹرولیم لمیٹڈ (ایچ پی ایل) کے خسارہ میں سال 2024 کے دوران 59.48 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024کو ختم ہونے والے سال کے دوران ہسکول پٹرولیم کا خسارہ 11.6ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ سال 2023کے لئے کمپنی کو 18.5ارب روپے خسارہ کا سامنا تھا۔
- Advertisement -
اس طرح سال 2023کے مقابلہ میں گزشتہ سال 2024 کے دوران ہسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے خسارہ میں 6.9 ارب روپے یعنی 59.48 فیصد کی کمی ریکارڈ گئی ہے۔
- Advertisement -