ہش سو وائی اور باربورا سٹریکووا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

113
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

لندن۔12جولائی (اے پی پی): تائیوان کی ہش سو وائی اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹریکووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی ٹینس کھلاڑی کیرولین گارشیا اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی کو شکست دی۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں تائیوان کی ہش سو وائی اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹریکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کی ٹینس کھلاڑی کیرولین گارشیا اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 4-6سے شکست دیکر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔