27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںہلال احمر تھیلسیمیا/ہیموفیلیا بلڈ سینٹرکیجانب سے فوج سے یکجہتی و آگاہی واک...

ہلال احمر تھیلسیمیا/ہیموفیلیا بلڈ سینٹرکیجانب سے فوج سے یکجہتی و آگاہی واک کا اہتمام

- Advertisement -

سرگودھا۔ 10 مئی (اے پی پی):ہلال احمر تھیلسیمیا اینڈ ہیموفیلیا بلڈ سینٹر سلانوالی روڈ سرگودہا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور تھیلیسیمیا کے متعلق آگاہی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کمپنی باغ سے شروع ہوئی اور فیصل بازار پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نےشرکت کی ۔

واک کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹروپولیٹن سرگودھا حافظ محمد عمر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا اسد شیرازی،ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ سرگودھا عبدالرزاق ڈھلوں، چیف وارڈن سول ڈیفنس پروفیسر (ر) میجر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، صدر انجمن تاجران سرگودہا ناصر محمود سہگل،

- Advertisement -

منیب رحمت اور تمام ایگزیکٹو ممبران ہلال احمر تھیلیسیمیا سینٹر اور سینکڑوں کی تعداد میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ واک میں سرگودھا کی مختلف سوشل ورک سوسائٹیز نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595411

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں