ہلال احمر تھیلی سیمیا سنٹر کے مریض بچوں میں ادویات کی تقسیم کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد

122

سرگودھا۔ 01 دسمبر (اے پی پی):رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہلال احمر تھیلی سیمیا سنٹر میں تھیلی سیمیا کے مریض بچوں میں ادویات کی تقسیم کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد عمر فاروق، ڈی ایس پی ٹریفک رؤف گوندل، صدر انجمنِ تاجران رحمان پلازہ، سرپرست رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن امجد محمود بھٹی، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر سکندر وڑائچ، سابق چیف ڈینٹل سرجن ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خدا بخش سوبھی صدرسرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری شیخ محمد حسن یوسف،

چیئر مین مینارٹی ونگ عرفا ن گل، مرکزی صدر آدم فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضی،مارکیٹنگ مینجرشاہین انکلیو، امیر جماعت اسلامی سٹی سرکل غلام مصطفی طاہرسمیت ہلال احمر تھیلی سیمیا سنٹرایگزیکٹو باڈی ممبران اور تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور انکے والدین شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین نے رحمتہ للعالمین کی اس کاوش کو سراہا اورتھیلی سیمیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ کولیکشن سمیت مرض سے بچاو بارے آگاہی کیمپ منعقد کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو خوراک سے زیادہ بروقت خون کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے ہر صحت مند شہری کو اپنا خون ان بچوں کے لیے عطیہ کرنا چاہیئے۔

اس موقع پر مہمانان گرامی نے بچوں میں تھیلی سیمیا کے مرض سے بچوں کی صحت پر ہونے والی منفی اثرات سے بچاؤکے لیے قیمتی ادویات بچوں میں تقسیم کی اور آئندہ بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔