- Advertisement -
کوئٹہ۔ 10 مارچ (اے پی پی):ہلال احمر پاکستان بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین سردار عبدالولی خان غبیزئی ،سیکرٹری مہروز الدین مری نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ کیا۔ جہاں انسپکٹرجنرل محکمہ جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے ان کااستقبال کیا۔ عبدالولی خان غبیزئی نے بچوں ،خواتین کے وارڈ ،ہسپتال اور دیگر کا معائنہ کیا۔
انہوں نے قیدیوں کے مسائل بھی دریافت کیا۔ ہلال احمر پاکستان بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین سردار عبدالولی خان غبیزئی نے یقین دہانی کرائی کہ ہلال احمر بلوچستان قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کریگی ،قیدیوں کی فلاح وبہبود اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570922
- Advertisement -