ہلمند میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 9کمانڈروں سمیت90طالبان جنگجو ہلاک،

166

کابل 09 نومبر (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 9کمانڈروں سمیت90طالبان جنگجو مارے گئے ہیں،۔قندوز میں عنقریب فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیاہے، پکتیاءمیں ایک دھماکہ میں 5پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، زابل میں ایک جھڑپ میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوبی صوبہ ہلمند میں گزشتہ ایک ہفتے سے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جای ہے اوراس دوران 9کمانڈروں سمیت90طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔حکام کے مطابق کارروائیوں میں طالبان کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔افغان فورسز نے شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن شفق ٹو شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔