ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہو گئی، سروے رپورٹ

162

واشنگٹن ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکہ میں تازہ ترین کئے گئے سروے کے مطابق ڈیموکریٹ نامزد صدارتی امیدوارہ ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے اور ہلیری کی مقبولیت میں 9 فیصد پوائنٹس تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کلنٹن کو اس وقت 58 فیصد جبکہ ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو 49 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے . یہ تازہ ترین پول سی این این اور او آر سی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ۔ دریں اثناءسروے میں 48 فیصد امریکیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی پالیسیاں بالکل درست سمت میں ہیں اور امریکی رائے عامہ ان کے حق میں بہتر ہونے کے لحا ظ سے بھی ہلیری کلنٹن کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے ۔