23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںہمارا خطہ کسی بدامنی و فرقہ وارانہ منافرت کا متحمل نہیں ہوسکتا...

ہمارا خطہ کسی بدامنی و فرقہ وارانہ منافرت کا متحمل نہیں ہوسکتا ،نوجوان سوشل میڈیا پرانتشارپھیلانے والاموادشیئر کرنے سے گریز کرے،گورنر گلگت بلتستان

- Advertisement -

گلگت۔26اگست (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خطہ کسی بدامنی و فرقہ وارانہ منافرت کا متحمل نہیں ہوسکتا ،امن ہم سب کی ضرورت ہے نوجوان نسل سوشل میڈیا پر انتشار و منافرت پھیلانے والا مواد شیئر کرنے سے گریز کرے، تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ موجودہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کےلئے اقدامات اٹھائیں اور امن و امان کی فضا پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت سے خطے میں سیاحت کے شعبے سمیت دیگر شعبے اور علاقے کی ترقی متاثر ہو گی،

- Advertisement -

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو چاہیے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور آپس میں امن و بھائی چارگی کے فضا کو قائم رکھیں، تمام معاملات کو بات چیت اور مذاکرات کے زریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کاامن، ترقی و خوشحالی ہم سب کےلئے اہم ہے ، بدامنی و فسادات کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، حکومت دونوں جانب مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرکے بہت جلد خطے کو اپنے معمول پر لائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں