24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہمارا قرضہ واپس نہ کرنے کی صورت میں یوکرین کوآئی ایم ایف...

ہمارا قرضہ واپس نہ کرنے کی صورت میں یوکرین کوآئی ایم ایف کی امداد نہیں ملے گی، روس

- Advertisement -

ماسکو ۔ 18 مئی (اے پی پی)روس نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے شکارملک یوکرین نے اگر روسی قرضے کی ادائیگی نہ کی تو وہ اس کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے امدادی پیکج کی حمایت نہیں کرے گا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیر خزانہ نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ روس اس بات پر زور دے گا کہ تین ارب ڈالر کی واپسی کی شرط کو عالمی مالیاتی فنڈ کے امدادی پیکج کا حصہ بنایا جائے ورنہ روس اس پیکج کو ویٹو کردے گا۔واضح رہے کہ یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ حکومت کی طرف سے روس سے بطور قرضہ حاصل کیے گئے3 ارب ڈالر واپس نہیں کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5334

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں