ہمارا مستقبل علم اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے،دل کے سٹنٹ کی ملک میں تیاری اہم قدم ہے،چوہدری فواد حسین کا نسٹ میں تقریب سے خطاب

100

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل علم اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے، ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے برآمدات میں اضافی ناگزیر ہے، دل کے سٹنٹ کی ملک میں تیاری اہم قدم ہے،اقوام کی ترقی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نسٹ میں این۔اوویٹوہیلتھ ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت سے ہی قومیں ترقی یافتہ ہوئیں۔ حکومت نے 50 سال بعد صنعت، تعلیمی اداروں اور دفاع کا تعلق قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کا زیادہ تر انحصار درآمدات پر ہے،تاہم ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے ۔ہم نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا آئی توہمارے پاس بنیادی حفاظتی سازوسامان بھی موجود نہیں تھالیکن اللہ کے فضل وکرم سے آج ہم کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان برآمد کر رہے ہیں۔ دل کے سٹنٹ کی ملک میں تیاری بہت اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد صنعتی زون میں200 ایکڑ پر میڈیکل سٹی قائم کیا گیا ہے