بھکر۔ 27 اگست (اے پی پی):وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی قیادت میں تھل یونیورسٹی بھکر نے اہم سنگ میل عبور کر لیئے،یونیورسٹی جدید خطوط اور ترقی کی نئی راہوں پر گامزن تھل یونیورسٹی بھکر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی ولولہ انگیز قیادت میں مختصر عرصے میں غیر معمولی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ ڈاکٹر سعید احمد بزدار کے یونیورسٹی جوائن کرنے کے بعد ادارے نے نہ صرف تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ انفراسٹرکچر اور سہولیات کے شعبے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔
‘ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعدد پروگرامز کی اکریڈیشن حاصل ہو چکی ہے۔مختلف سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کیے گئے ہیں۔ جدید گرین لائن اور وسیع و عریض آڈیٹوریم قائم کر دیے گئے ہیں۔نئی سنٹرل لائبریری تکمیل کے قریب ہے، جس کے لیے کثیر تعداد میں جدید تحقیقی کتب خریدی جا چکی ہیں۔ایچ ای سی کے تعاون سے ایک اسمارٹ کلاس روم تیار کیا گیا ہے۔
کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبز (کیمسٹری، فزکس، بایولوجی) کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، جو اس خطے میں اپنی مثال آپ ہیں۔یونیورسٹی کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی طور پر جنریٹر کی سہولت بھی فراہم ہے۔طلبہ کی سہولت کے لیے نئی بسیں فراہم کی گئی ہیں۔کیمپس کی وسیع پیمانے پر رینوویشن اور نیا فرنیچر خریدا گیا ہے۔جدید سمعی و بصری معاونات (AV Aids) مثلاً ملٹی میڈیا پروجیکٹرز، ایل سی ڈی اسکرینز اور سمارٹ بورڈز خریدے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو جدید طرزِ تعلیم سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔یونیورسٹی فیکلٹی کو بین الاقوامی معیار کی ٹریننگز فراہم کی گئی ہیں۔
سب سے اہم پیش رفت کے طور پر ریگولر فیکلٹی ہائر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔سرائے مہاجر میں نئے کیمپس کی جلد تعمیر کے لیے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، جو یونیورسٹی کے مستقبل میں ایک بڑا سنگِ میل ثابت ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا کہہمارا مقصد طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور تھل یونیورسٹی بھکر کو بین الاقوامی معیار کی درسگاہ کے طور پر متعارف کروانا ہے۔
ہم دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ اس ادارے کو ملک کی بڑی جامعات کی صف میں شامل کیا جا سکے۔یقیناً پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی قیادت میں تھل یونیورسٹی بھکر بہت جلد پاکستان کی معتبر اور نمایاں جامعات میں شمار ہوگی۔