لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن اور چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی اور گور ننس جیسے مسائل ہیں ، اپوزیشن کی گر فتاریاں اور ان کے جلسوں پر پابندیاں نہیں ہونی چاہیں کیونکہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ،2023ءسے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے ،انصاف ٹائیگر فورس کے جوان صرف مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر یں گے، ایکشن حکومتی ا …
ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی اور گور ننس جیسے مسائل ہیں ، اپوزیشن کی گر فتاریاں اور ان کے جلسوں پر پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں

مزید خبریں
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن اور چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی اور گور ننس جیسے مسائل ہیں ، اپوزیشن کی گر فتاریاں اور ان کے جلسوں پر پابندیاں نہیں ہونی چاہیں کیونکہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ،2023ءسے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے ،انصاف ٹائیگر فورس کے جوان صرف مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر یں گے، ایکشن حکومتی ا دارے ہی لیں گے۔ وہ سوموار کے روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو سولر پر منتقل کر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اور وائس چانسلر یوای ٹی یونیورسٹی منصور سرور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے ،کسی بھی ملک کی آزاد اور مضبوط خارجہ پالیسی کے لیے ملک کا معاشی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے اور آج پاکستان کی معاشی مضبوطی کی پوری دنیا گواہی دے رہی ہے ۔ گور نرپنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا ایجنڈا ہی واضح نہیں ہے وہ بتائیں کیا ،وہ ملک سے کر پشن کے خاتمے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، کیا و ہ ملک میں مہنگائی کا خاتمہ اور گورننس میں بہتری چاہتے ہیں،اگر ان کا ایجنڈا صرف حکومت کا خاتمہ ہے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لیے ہی تحر یک انصاف کے اراکین کو ووٹ دیئے ہیں اس لیے عمران خان ہی وزیر اعظم رہیں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ملک میں مہنگائی اور گورننس کے مسائل ہیں مگر یہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہےں، وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہماری دشمنی یا ہمارے لیے اپوزیشن جماعتیں کسی قسم کا چیلنج نہیں بلکہ مہنگائی جیسے مسائل ہیں اور اگرہم ملک سے مہنگائی جیسے مسائل ختم نہیں کر سکیں گے تو عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ ہم لاہور سمیت پنجاب بھر میں60سے زائد یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کر رہے ہیں جس کے لیے بڑی تیزی کیساتھ کام جا رہی ہے اور اب تک پنجاب حکومت صوبے میں2800سے زائد سکولز کو سولر پر منتقل کر چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں سٹاف کے جو بھی مطالبات ہیں ان کے حوالے سے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ سٹاف سے مذاکرات کر یں اور جہاں تک ممکن ہوسکے ان پر عمل کیا جائے ۔صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کر نے کے حوالے سے تمام صوبوں سے آگے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نیا پاکستان بنانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔








