ہماری بہادر افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں ،صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

60
کم عمری کی شادی بچیوں کی تعلیم وترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،احسن اقبال

چنیوٹ۔17 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپس اس علاقہ میں ترقی کے سفر کا آغاز ہے۔یہاں سے فارغ ہونے والے طالب علم اپنی کامیابیوں کے جھنڈے پوری دنیا میں گاڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو آپریشن بنیان مرصوص کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہماری بہادر افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں، صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے رافیل جہازوں کو زمین بوس کرکے دھاک بٹھا دی،ہماری بہادر مسلح افواج نے فتح میزائل داغ کر رعب جمایا۔احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ قیادت نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے۔

سوشل میڈیا کی قیادت اور حقیقی قیادت کا فرق سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ساتھ انڈسٹری کا اکیڈیمیا لنک کرنا ہےہمیں اب ترقی کے لیے ایکسپورٹس کی ضرورت ہے۔ہم نے 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لیکر جانا ہے۔ہم نے اگر خودار خوشخال قوم بننا ہے تو اکانومی کو ٹیکنالوجی سے لنک کرنا پڑیگا۔ ہمیں ہر شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں کوالٹی لانی ہوگی، دنیا کو میڈ ان پاکستان کی بہترین کوالٹی دینی ہے۔

یونیورسٹیوں کو صرف ڈگری دینے کی فیکٹریاں نہیں بلکہ ریسرچ کی طرف جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمپس ہماری حکومت کے تعلیمی ویژن کا شاخسانہ ہے۔اعلیٰ تعلیمی ادارے بڑے شہروں سے چھوٹے شہروں کی طرف لے جارہے ہیں اور ویژن 2025 کے تحت ہر ضلع میں کیمپس بنانے کا عمل شروع کیا ہے،اب ان کیمپسز میں بچے بچیاں تعلیم حاصل کرکے ملک کی خدمت کریں گے۔ملک میں ہیومن ریسورس ،سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

مارشل لاء لگنے سے ویژن 2010 ادھورا رہ گیا۔ہماری حکومت نے ہزاروں پی ایچ ڈی سکالرشپ کئےآنے والا دور ڈیجیٹل انقلاب ، اے آئی کا دور ہےہم نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیکر ڈیجیٹل سکلز دے رہے ہیں۔نوجوان مستقبل کا مقابلہ انڈے، کٹوں ، مرغیوں سے نہیں کریں گے بلکہ ہمارا ویژن نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے،ہم نوجوانوں کو گالیاں نہیں سکھا رہے۔