اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے ملک کے دفاع کیلئے وہ کارنامے سرانجام دیئے ہیں جن کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 فروری پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی روشن مثال ہےہماری بہادر افواج نے ملک کی دفاع کیلے وہ کارنامے سرانجام دیے ہیں جن کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے وہ اپنے کئی گنا بڑے دشمن کے ساتھ1965کی جنگ ہو یا پھر ایسے معرکے، ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے، پاک فوج زندہ باد ، پاک بحریہ و پاک فضائیہ پائندہ باد۔