ہماری بہادر مسلح افواج قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

97
شہباز شریف

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 6 جوانوں کی شہادت پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو ہماری بہادر مسلح افواج قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس کمیونٹی کی عظیم قربانیاں مادر وطن کو دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی لعنت سے بچانے کے لیے ہمارے غیر متزلزل قومی عزم کا مظہر ہیں۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔