اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی میٹنگ میں یہ واضح کیا ہے کہ ہم تمام تر حکومتی وسائل ہونے کے باوجود کسی قسم کی خریدوفروخت میں شامل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی، ہم حق سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اللہ مددگار ہوگا۔