27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںہماری خواہش امن ہے، بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری...

ہماری خواہش امن ہے، بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے گی، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

پشاور۔ 03 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہماری خواہش امن ہے، بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے گی، شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ، مسلم لیگ لائرز فورم ڈسٹرکٹ شانگلہ، مسلم لیگ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن، جوڈیشل ڈسٹرکٹ کلرک ایسوسی ایشن کے نومنتخب باڈیز، کھلی کچہری، پارٹی عہدیداران سے ملاقاتوں اور خطاب کے دوران کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں شانگلہ کی عوام کی محبت کی وجہ سے ہوں، میری جان و مال ان کے لیے حاضر ہیں، شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی، اب جب بھی ملکی سالمیت کی بات آئے گی پوری خیبر پختونخوا اور شانگلہ کے عوام حاضر ہوں گے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جب موقع ملا شانگلہ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری کی نو منتخب باڈی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ محنت کرے گی.

انہوں نے یقین دلایا کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور آئندہ بھی آپ کا ساتھ دوں گا، شانگلہ بار کی ایک خصوصی حیثیت ہے، ہمیشہ حق اور مسائل کی آواز بلند کی اور میں نے ساتھ دیا اور بار کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا. انجینئر امیر مقام نے بار ایسوسی ایشن کا اعزازی رکن بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متوکل خان (جو حال ہی میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے) کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انجینئر امیر مقام نے بھارت کی پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا، "بغیر کسی ثبوت کے بھارت نے الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا ہے جو قابلِ افسوس ہے، ہماری خواہش امن ہے،بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے گی،اپنے آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزارے گئے تین سے چار دنوں کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے لوگ جذبے سے سرشار ہیں اور پاکستان اور پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، یہ جذبہ ناقابل شکست ہے، میں ان کے جذبے اور پاکستان کے ساتھ محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہی فرق ہے ہمارے اور بھارت کے درمیان، ہمارے لوگ پاک فوج سے محبت کرتے ہیں اور اگر جنگ ہوئی تو ہر شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ پوری قوم متحد ہے، جیسے ہمارے آبا و اجداد نے کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا تھا ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہم ملک کی حفاظت کیلئے شہید ہوں یا غازی بنیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی مجھے عزت ملتی ہے، وہ شانگلہ کے لوگوں کی محبت کا نتیجہ ہے جنہوں نے ہمیشہ مجھے عزت دی، میں اخلاص سے بھلائی کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک نیتی سے عمل کرنے والوں کی مدد فرماتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591905

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں