اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے،سیاست کے میدان میں اپنے شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاست کو خود غرضی پر مبنی اور بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک صرف خدمت کو ترجیح ہو نی چاہیے، سیاست ایک ایسا میدان ہے جہاں لوگ اپنے شہریوں کی خدمت کے لیے مقابلہ کریں۔\932