اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے ،عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں، تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں ،وزیر اعظم نے چوہدری صاحب کو ہمیشہ عزت دی ہے۔جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اگر اپوزیشن پر امن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے۔