شورکوٹ۔ 27 نومبر (اے پی پی):محکمہ بہبود آبادی ڈیپارٹمنٹ جھنگ کی جانب سے بعنوان سماجی رویوں میں تبدیلی اور مواصلاتی حکمت عملی کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ پاکستان آ بادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور ہماری شرح نمو جنوبی ایشیائی خطے میں سب سے زیادہ ہے جسے کم کرنے کی اشد ضرورت ہے، آبادی اور وسائل میں توازن سے ہی دیرپا ترقی کا حصول ممکن ہے۔
ڈی سی جھنگ نے مزید کہا کہ ہم سماجی رویوں میں تبدیلی لا کر آ بادی کو کم کرسکتے ہیں۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر فیاض احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر کریم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سلمہ پروین و دیگر مقررین نے بھی آ بادی کے بے دریغ اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے سماجی رویوں میں تبدیلی اور مواصلاتی حکمت عملی کے پھیلاؤ کے ذریعے آبادی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو ان کے اعزاز میں شیلڈز بھی دی گئیں۔