21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںہماری صرف چائے ہی نہیں بلکہ میزائل بھی فینٹاسٹک ہیں، جنگ مسلط...

ہماری صرف چائے ہی نہیں بلکہ میزائل بھی فینٹاسٹک ہیں، جنگ مسلط کی تو دہلی تک پیچھا کرینگے، وزیر اطلاعات سید مظہر شاہ

- Advertisement -

مظفر آباد/بالاکوٹ۔ 02 مئی (اے پی پی):وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بالاکوٹ میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کی قیادت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دہلی سے پہلے یہ قافلہ نہیں رکے گا، ہماری صرف چائے ہی نہیں میزائل بھی فینٹاسٹک ہیں،قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ فضائے بدر بنانے کیلئے تیار ہے۔۔

انہوں نےکہا کہ ہندوستان معاشی طاقت کے گھمنڈ میں نہ رہے ،ہمارے اسلاف نے روم اور فارس کی طاقت کو زیر کیا ہے۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہندوستان کو مکر فریب اور کیمرے کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، ہندوستان کی ڈیجیٹل دہشتگردی کا بھی مقابلہ کریں گے اور اگر ہندوستان نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو صرف فضاء نہیں اسکی سانسیں بھی بند کر دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر جنگ چھیڑی گئی تو ایک کا بھرپور جواب دینگے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591515

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں