ہماری ٹیم کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کرےگی ، کھلاڑی ملبورن کرکٹ سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کے لئے جان لڑا دیں گے، میر عبدالقدوس بزنجو

127
سیکیورٹی فورسزکے جوان امن کے قیام اور مادر وطن کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم کی نظریں اپنی ٹیم کی جانب مرکوز ہیں اور ان کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آج ان شااللہ ہماری ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی اور کھلاڑی ملبورن کرکٹ سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کے لئے جان لڑا دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جس طرح سے ٹورنامنٹ میں واپس آئی اور فائنل تک پہنچی وہ صرف ہماری ٹیم ہی کا خاصہ اور اس بات کا مظہر ہے کہ ہمارے کھلاڑی آسانی سے ہار تسلیم نہیں کرتے بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی کی قیادت میں ٹیم پاکستان بہترین بیٹسمین بالرز ز اور فیلڈزپر مشتمل ہے اور سب سے بڑھ کر ان کا جیت کا جزبہ ہے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میچ میں شائیقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور وہ خود بھی بے چینی سے میچ کے انعقاد اور ٹرافی کے پاکستان آنے کے منتظر ہیں۔