اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہماری یہ عید ان کشمیری ماؤں کے دکھوں کے نام ہے جو ایک فاشسٹ حکومت میں اپنے بچوں اور خاندان پر جبر و استبداد کا مقابلہ کر رہی ہیں۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ کشمیر کی یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں۔