39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہمارے بحری جہازوں کو نہرسویز اور پاناما کینال سے مفت گزرنے کی...

ہمارے بحری جہازوں کو نہرسویز اور پاناما کینال سے مفت گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے، امریکا

- Advertisement -

واشنگٹن ۔28اپریل (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ ا س کے فوجی اور کمرشل جہازوں کو نہر سویز اور پاناما کینال سے آزادانہ اور مفت میں گزرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔العربیہ کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ٹروتھ سوشل ‘ پر ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے لکھاکہ امریکی بحری جہازوں کو فوجی اور تجارتی دونوں طرح سے پاناما اور سویز کینال سے گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے، یہ نہریں ریاستہائے متحدہ امریکا کے بغیر موجود نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے اس معاملے کو فوری طور پر اٹھانے کو کہا ہے۔

- Advertisement -

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے بارہا پاناما کینال پر دوبارہ دعویٰ کرنے کی اپنی خواہش پر زور دیا ۔جنوری میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقتصادی یا فوجی طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے وسیع تر بحران کا امکان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588652

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں