28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںہمارے بہادرسکیورٹی افسروں و اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہم پر قرض...

ہمارے بہادرسکیورٹی افسروں و اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہم پر قرض ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے بہادرسکیورٹی افسروں و اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہم پر ایک قرض ہیں جسے ہم نے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے چکانا ہے۔پیر کو ایکس (سابق ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ضلع لکی مروت میں دہشت گردی کےحملے میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر سکیورٹی افسروں و اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہم پر ایک قرض ہیں جسے ہم نے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے چکانا ہے۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سےدلی تعزیت کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں